ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کولار میں آئی فون کمپنی کے خلاف مزدوروں کی بغاوت :توڑ پھوڑ میں 50کروڑروپیوں سے زائد کا نقصان، پولس لاٹھی چارج

کولار میں آئی فون کمپنی کے خلاف مزدوروں کی بغاوت :توڑ پھوڑ میں 50کروڑروپیوں سے زائد کا نقصان، پولس لاٹھی چارج

Sat, 12 Dec 2020 21:09:55    S.O. News Service

کولار:12؍دسمبر (ایس اؤ نیوز) آئی فون کے اسپیر پارٹس بنانے والی فیکٹری کے مزدوروں کو چار ماہ سے تنخواہ  نہ ملنے پر ناراض مزدوروں نےغیر  معینہ مدت کی ہڑتال شروع کردی جو  پہلے  توڑ پھوڑ میں تبدیل ہوگئی پھر  پولس نے لاٹھی چارج شروع کردی۔ توڑ پھوڑ سے کمپنی کو 50  کروڑسے بھی زائد  کا  نقصان  ہونے  کا اندازا لگایا گیا ہے۔

بتایا گیا ہے کہ کولار تعلقہ کے نرساپور انڈسٹریس علاقہ میں واقع آئی فون کے اشیاء تیار کرنے والی یہ ملک کی پہلی  کمپنی ہے۔تائیوان کی ویسٹرن کمپنی کے خلاف  مزدور چار ماہ سے تنخواہ نہ ملنے پر مزدوروں نے   کمپنی  کی دو کاروں کو آگ لگادی، جبکہ دیگر چھ کاروں میں توڑ پھوڑ مچایا۔

بتایا گیا ہے کہ مزدوروں نے  لوہے کی سلاخوں وغیرہ سے حملہ کرتے ہوئے کمپنی کو شدید نقصان پہنچایا ہے۔ ایک اندازے کے مطابق فیکٹری میں موجود چھ لاکھ فون توڑ دئے گئے ہیں، چھ ہزار لیپ ٹاپ کو بھی  نقصان پہنچایا گیا ہے۔

 کمپنی پر حملہ کرنے والےمزدورو ں میں مردا ور خواتین شامل تھے،  اطلاعات کے مطابق کمپنی میں 12ہزار مزدور کام کرتے ہیں۔ دوسال قبل شروع ہوئی ویسٹرن کمپنی رواں سال کے شروع سے مصدقہ طورپر آئی فون کے کھلے پارٹس  تیا کرتی تھی۔ مزدوروں کی بغاوت کے لئے اہم وجہ مزدوروں کو تنخواہ ادا نہ کرنا بتایا گیا ہے۔ کانٹراکٹ کی بنیاد پر کام کرنےو الے مزدور کام کے باوجود تنخواہ نہ ملنے پر گزشتہ کئی دنوں سے غیر معینہ مدت کی ہڑتال پر تھے۔ کمپنی مزدوروں کی ہڑتال کو سنجیدگی سے نہیں لے رہی تھی اور اُلٹا  انہیں ہراساں کررہی تھی۔ جس پر  مشتعل مزدوروں نے توڑ پھوڑ شروع کردی۔

توڑ پھوڑ کی  اطلا ع ملتے  ہی کولار ضلع کے ایس پی کارتیک ریڈی جائے وقو ع پر پہنچے اور  مزدوروں پر لاٹھی چارج شروع کردیا۔ جس کے نتیجےمیں مزدور منتشر ہوگئے۔ کولار کے ڈی سی ستیہ بھاما نے بھی جائے وقوع کا دورہ کرتےہوئے حالات کی جانکاری لی۔ اس کے بعد آئی جی پی سیمنت کمار سنگھ حالات کا معائنہ کرنے کے لئے پہنچے ۔ انہوں نے بتایا کہ مزدوروں نے تنخواہ نہ ملنے پر بغاوت  کی،  جانچ کے ذریعےملزمان کا پتہ لگایاجائے گا۔انہوں نے بتایا کہ  جانچ کے لئے پولس کی  10ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں اور ابھی تک 300سے زائد مزدوروں کو گرفتار کیا گیا ہے۔


Share: